جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبو ضہ کشمیر،مختار حسین کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے

سری نگر (پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے رہائشی مختار حسین کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے جاری ہیں، اور شہید کے اہل خانہ نے مختار شاہ کی موت کے حوالے سے مجسٹریٹ کی انکوائری رپورٹ کو رد کر دیا ہے۔ شہید کے بھائی کا کہنا ہے کہ مختار حسین کے جسم پر تشدد کے کئی نشانات تھے۔قابض بھارتی فوج اور پولیس کی جانب گرفتار کئے گئے 50 سالہ ایک کشمیری شہری مختار حسین کو 26 اپریل کو مینڈھر میں پولیس نے تشدد کرکے شہید کردیا تھا، اور مودی سرکار نے مختار حسین کی شہادت پر پردہ ڈالنے کے لیے واقعے کو خود کشی قرار دے دیا، اور گودی میڈیا اور صحافیوں کو اخبارات میں واقعے کو خودکشی لکھنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب بھارتی ”امر اجالا اخبار“ کے ایڈیٹر منموہن لعل کی آڈیو ٹیپ منظرعام پر آگئی ہے جس میں قلعی کھلی ہے کہ مختار حسین نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے شہید کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کشمیری شہریوں کی گرفتاریاں پلوامہ، اننت ناگ، سرینگر، پونچھ اور بارہ مولا سے کی گئیں، اور ان گرفتار ہونے والوں میں 500 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں، جب کہ گرفتار و نظر بند افراد میں حریت رہنما، امام مساجد و منتظمین بھی شامل ہیں۔