شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیری شہری کی شہادت پر پردہ ڈالنے کی بھارتی صحافیوں کی فون کال لیک

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک سے خوفزدہ مودی سرکار بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑ رہی ہے، اور انہیں دہشت گرد ثابت کرنے کے لئے روز نئے ڈرامے رچا رہی ہے، تاہم اس کے وہ منصوبے بے نقاب ہوجاتے ہیں۔میڈا ذرا ئع کے مطابق کشمیریوں کے احتجاج کے خوف سے بھارتی قابض فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں جاری ہیں اور 21 اپریل سے اب تک 4 ہزار سے زائد کشمیری مسلمانوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق کشمیری شہریوں کی گرفتاریاں پلوامہ، اننت ناگ، سرینگر، پونچھ اور بارہ مولا سے کی گئیں، اور ان گرفتار ہونے والوں میں 500 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں، جب کہ گرفتار و نظر بند افراد میں حریت رہنما، امام مساجد و منتظمین بھی شامل ہیں۔بھارتی قابض فوج اور پولیس کی جانب گرفتار کئے گئے 50 سالہ ایک کشمیری شہری مختار حسین کو 26 اپریل کو مینڈھر میں پولیس نے تشدد کرکے شہید کردیا تھا، اور مودی سرکار نے مختار حسین کی شہادت پر پردہ ڈالنے کے لیے واقعے کو خود کشی قرار دے دیا، اور گودی میڈیا اور صحافیوں کو اخبارات میں واقعے کو خودکشی لکھنے کی ہدایت کی۔کشمیری شہری کی موت پر پردہ ڈالتے ہوئے ایک اور بھارتی صحافی کی فون کال لیک ہو گئی ہے جس میں بھارتی صحافی منیش شرما کو اپنے ماتحت کو حقائق مسخ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔