جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وادی نیلم میں پھلاؤی کے مقام پر سیاحوں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)وادی نیلم آزاد کشمیر میں پھلاؤی کے مقام پر سیاحوں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں 12 سیاحوں سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں ایک کنڈیکٹر اور ایک ڈرائیور بھی شامل ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈی ڈی ایم اے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی میں سوار 3 زخمیوں اور ایک لاش کو نکال لیا گیا ہے جبکہ باقیوں کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں اور لاپتہ افراد میں سے 12 کا تعلق لاہور سے ہے جو ایک ہی خاندان کے ہیں۔پاک فوج، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔