جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد کی مسجد کا شادی ہال مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے مفت فراہم

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد کی ایک مقامی مسجد کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد کیلئے مفت شادی ہال فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکٹر ایف 8 میں موجود مسجد رحمت اللعالمین نے یہ ہمدردانہ قدم اٹھایا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مسجد شادی ہال میں دولہا اور دلہن سے بغیر پیسے لیے شادی ہال کی بکنگ کے ساتھ کھانا پیش کرنے کیلئے کراکری، میزیں، کرسیاں اور تربیت یافتہ ویٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ لڑکیوں کو عزت اور وقار کے ساتھ ان کے نئے گھروں میں بھیجا جائے۔ اس کے علاوہ خاندانوں پر مالی بوجھ کو کم کرنا اور انہیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ اس خاص موقع کو خوشی اور اعزاز کے ساتھ منا سکیں۔مسجد کی انتظامیہ کے مطابق شادی ہال میں ایک تقریب کا وقت 3 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ مسجد کمیٹی کے رکن تاج قمر نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی رخصتی کو اذان اور نماز کے ساتھ جوڑیں تاکہ کچھ غیر اسلامی رسموں کو ختم کیا جاسکے اور ایک ایسا بابرکت ماحول پیدا کیا جائے جو نئی زندگی کو آسان بنائے۔