اسلام آباد(پی پی آ ئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ زدہ سوڈان سے 1 ہزار پاکستانیوں کے بحفاظت انخلاکا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے مطابق خرطوم میں پاکستانی سفیر نے سعودی عرب اور چین کے تعاون سے آپریشن مکمل کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سوڈان سے 1 ہزار پاکستانیوں کے انخلا کے بعد پاکستانیوں کے انخلاکا آپریشن مکمل ہو گیا ہے تاہم کچھ لوگ جدہ میں ہیں جن کی واپسی کا عمل جاری ہے۔