سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی اور وجاہت حسین کی رہائشگا ہ پر پولیس کے چھا پے

گجرات(پی پی آ ئی) سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری وجاہت حسین کی رہائشگا ہ پر پولیس نے ایک بار چھا پہ مارا ہے۔
ذرا ئع کے مطابق گجرات میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس پر پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے رہائش گاہ کے تمام کمروں کی تلاشی لی اور ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی، پرویز الٰہی کے بارے میں بھی پوچھتے رہے، سابق وزیر اعلیٰ گھر پر نہیں ملے تاہم کچھ دیر بعد اہلکار واپس چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کنجاہ ہاؤس سے حراست میں لیے گئے تین ملازمین پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دئیے گئے۔اس کے علاوہ گجرات میں ہی چودھری وجاہت حسین کی رہائش گاہ پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس اہلکار نت ہاؤس کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے البتہ تلاشی اور ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد واپس چلے گئے۔پولیس کی بھاری نفری نے رات کو چارمقامات پرآپریشن کیا۔کنجاہ ہاؤس اورنت ہاؤس کے علاوہ نشانِ حیدر ہاؤس اور سندھو ہاؤس پربھی پولیس نے آپریشن کیا،چوہدری بردران کے گھروں کے علاوہ جہاں چھاپے مارے گئے ان میں ایک وارث سندھو کا گھر ہے جومونس الٰہی کا قریبی ساتھی ہے جبکہ دوسری رہائشگاہ نشانِ حیدر ہاؤس میں کی ہے جوچند ماہ قبل وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کا مدعی ہے۔