جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت 4 رکن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔فواد چوہدری کے معاون وکیل مرزا آصف نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو کر مؤقف اپنایا کہ کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ممبر اکرام اللہ خان نے وکیل سے وکالت نامہ جمع کرانے کا پوچھا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ میں بطور پراکسی کونسل پیش ہورہا ہوں۔ممبر کمیشن نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پھر کس حیثیت میں آپ بات کررہے ہیں؟ ایسے تو کوئی بھی منہ اٹھا کر آ جائے گا۔وکیل نے جواب جمع کرانے کا موقع فراہم کرنے کا کہا تو چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ بہت مواقع دیے لیکن جواب جمع نہیں کرایا گیا۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔