جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالتی اصلاحات بل، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کی استدا مسترد کردی، سیاسی جماعتوں اور وکلاتنظیموں سے 8 مئی تک جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی بنیادی حق ہے، یہ مقدمہ منفرد نوعیت کا ہے، سیاسی معاملات نے عدالت کا ماحول آلودہ کردیا، سیاسی لوگ انصاف نہیں من پسند فیصلے چاہتے ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں اعلیٰ عدلیہ سے متعلق پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023کیخلاف مختلف درخواستیں دائر کی گئیں، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا بل کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات پر قدغن لگائی جارہی ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں اور وکلاتنظیموں سے 8 مئی تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ کے لارجر بینچ میں شامل دیگر ججز میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اظہر حسن رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔