سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کی تاریخ کا تعین پیچیدہ عمل ہے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کا پی ٹی آئی کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوچکا ہے کہ پورے ملک میں ایک دن الیکشن ہوں گے اور وہ بھی نگران حکومت کے ساتھ۔ ’مگر مرکزی نقطہ یہ ہے کہ الیکشن کب ہوں گے۔ دونوں فریقین کی اپنی اپنی تاریخیں ہیں، لچک آئی ہے مگر ایک پوائنٹ پر نہیں پہنچے۔ میں سمجھتا ہوں یہ بڑی پیشرفت ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک کو بجٹ اور آئی ایم ایف کی نظرثانی درکار ہے۔ تاریخ کا تعین پیچیدہ عمل ہے۔ ہم جتنی لچک دکھا سکتے ہیں، دکھا رہے ہیں، دونوں فریقین ایسے ہی ساتھ چلیں گی تو تیسرا مرحلہ بھی حل ہوگا۔