سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اپریل میں مہنگائی کی شرح بلند ترین تھی:اسد عمر

اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ اپریل میں مہنگائی کی شرح بلند ترین تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہاکہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے ایک سال بعد مہنگائی کی شرح 3 گنا بڑھ چکی ہے،اس ملک نے اتنی بڑی معاشی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔ایک اور ٹو ئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ ایک گھریلو خاتون جس کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، ان پر الزام تراشی سے صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان پر ایک سال بعد بھی کوئی غیر قانونی کام کرنے کی ایک بھی مثال ڈھونڈنے سے قاصر ہیں۔ان کاکہناتھا کہ جس طرح عمران خان پر قاتلانہ حملے سے پہلے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا تھا کہ کوئی مذہبی شدت پسند ان پر حملہ کرے گا، وہی بیانیہ اب مراد سعید کے بارے میں شروع ہوا، بیانیہ شروع کرنے والے کردار بھی وہی اور لگتا ہے منصوبہ بندی کرنے والے کردار بھی وہی ہی۔