سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، پاکستان سری لنکا سے بھی آگے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)ملک میں مہنگائی سے متعلق جاری کردہ نئی رپورٹ نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا، دیوالیہ ہونے والا ملک سری لنکا بھی پاکستان سے پیچھے رہ گیا۔امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 35 فیصد رہی جو پاکستان کے مقابلے میں کم ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان نے مہنگائی میں دیوالیہ ہونے والے سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار رہی، جو ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گری ہے جبکہ دوسری طرف سری لنکا معاشی بحران پر قابو پاتا دکھائی دے رہا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں ماہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔