خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ساقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ ’آڈیو لیکس‘ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ’آڈیو لیکس‘ کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور تحریک انصاف کے ایک ٹکٹ ہولڈر کو آپس میں گفتگو کرتے سنا جاسکتا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹی ’آڈیو لیکس کی تحقیقات کرے گی اور قومی اسمبلی میں جامع رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کو تحقیقاتی ایجنسی کی معاونت حاصل ہوگی۔یہ آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سے حکمراں اتحاد کی جانب سے یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ سابق چیف جسٹس نے تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران فائدے حاصل کیے۔ تاہم ثاقب نثار نے اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان آڈیوز کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔