سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عدالتی اوقات میں عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے: چیف جسٹس

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عدم موجودگی پر برہمی ظاہر کیاہے۔ذرا ئع کے مطابق مقدمات کی تفصیل اور طلبی نوٹسز معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ’کہاں ہیں درخواست گزار،عمران خان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے خراب صحت کے باعث حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی ہے۔اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ’یا ہم نیچے آ گئے ہیں یا وہ اوپر آ گئے ہیں ’عدالتی وقت تک درخواست گزار عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کردیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’عدالتوں کا مذاق بنا کر رکھا ہوا ہے۔ ہم تو سول کورٹس بن کر رہ گئے ہیں۔ کیس کے وقت کا پتہ تھا، وقت پر انھیں یہاں ہونا چاہیے تھا۔