سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم تین روزہ غیر ملکی دورے پر لاہور سے لندن روانہ ہوگئے

اسلام آ باد/لندن(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ غیر ملکی دورے پر لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے میں اپنے وفد کے ہمراہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں، شہباز شریف لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے جہاں وہ ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ روانگی سے قبل ایک بیان میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان ہمیشہ پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے، کنگ چارلس تھری کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ میں دولت مشترکہ رہنماؤں کی کانفرنس میں بھی شرکت کروں گا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کی برطانیہ میں نوازشریف سے بھی ملاقات ہوگی، وزیراعظم موجودہ سیاسی معاشی اور پارٹی کی صورتحال سے نواز شریف کو بریف کریں گے۔