سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 4 سالہ دور صحافیوں کیلئے خطرناک دور تھا:مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت پریس کی آزادی پر کامل یقین رکھتی ہے۔آ زادی صحا فت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا آئین آزادی صحافت اور شہریوں کی درست اطلاع تک رسائی کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں 2018سے 2022تک صحافت ایک کٹھن دور سے گزری، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور میں ایک ایسی ”پراسرار سنسرشپ“ جاری تھی جس نے صحافیوں کو خوفزدہ کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2017میں ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 139 ویں نمبر پر تھا، پی ٹی آئی کی میڈیا دشمن پالیسیوں کے باعث درجہ بندی میں 12 پوائنٹ کی مزید کمی ہوئی، وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھے شخص کو پریس فریڈم پریڈیٹر کا شرمناک خطاب دیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے نہ صرف صحافیوں کی آواز بند کی بلکہ ان کے قلم توڑے، انہیں اغواکیا، پیٹ میں گولیاں ماریں، پی ٹی آئی کا 4 سالہ دور صحافیوں کیلئے خطرناک دور تھا، عمران خان نے صحافت پر قدغنیں لگائیں، اس طرح قدغنیں لگانے سے دو چار دن تو اپنا مؤقف دیا جا سکتا ہے مگر بالآخر سچائی ماننا پڑتی ہے۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے ریاست کی طرف سے صحافیوں کی زبان بندی کیلئے دباوبڑھایا، اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرنے کے بجائے اپنی ناکامیوں کا غصہ صحافیوں اور صحافتی اداروں پر نکالا، آج ملک میں صحافت مکمل طور پر آزاد ہے، حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھاتی رہے گی۔