ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی اچانک فائرنگ 6 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردہلاک

میران شاہ (پی پی آئی)شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی اچانک فائرنگ سے 6 جوان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دیروانی میں فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 6 جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ پی پی آئی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے پاک فوج کے جوانوں پر اچانک فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر 6 جوان شہید ہوئے۔ فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں کو مؤثر جواب دیا گیا، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔