ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان پر پیشی سے پہلے یا بعد میں قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے:فرخ حبیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے الزام لگایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر پیشی سے پہلے یا بعد میں قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کسی بھی طرح راستے سے ہٹانے کا پلان بنا ہوا ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔ عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں سازش کرنے والے کرداروں کا ذکر کر چکے ہیں۔ عمران خان پر 4 ماہ پہلے کوئی مقدمہ نہیں تھا آج 140 مقدمات ہوچکے ہیں۔ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات انتقامی کارروائیوں پر مبنی ہے۔