ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رواں سال کا پہلا چاند گرہن5 مئی کی شب کو ہو گا

اسلام آباد (پی پی آ ئی) رواں سال کا پہلا چاند گرہن پاکستان سمیت ایشیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2023 کا پہلا چاند گرہن 5 مئی کی شب ہو گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہو گا۔ جو ایشیا کے بیشتر ممالک سمیت جنوبی اور مشرقی یورپ میں بھی دیکھا جا سکے گا۔جزوی چاند گرہن کا عروج 10 بجکر 22 منٹ پر ہو گا جبکہ چاند گرہن کا اختتام رات 12 بجکر 32 منٹ پر ہو گا۔ آسٹریلیا، افریقہ، پیسفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ چاند گرہن کے دوران زمین کے مرکزی سائے کے باہر کا حصہ چاند پر پڑتا ہے جس کی وجہ سے چاند کی چمک کم ہو جاتی ہے۔