شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہو گا

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے روانگی کے وقت ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’میں نے تین روز قبل لاہور ہائیکورٹ کو واضح طور پر کہا ہے کہ ڈرٹی ہیری نے مجھے دو مرتبہ قتل کرنے کی کوشش کی ہے، ایک مرتبہ وزیر آباد میں اور دوسری مرتبہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں۔عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد واقعے کی جے آئی ٹی کی تحقیقات کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی گئی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اب مراد سعید کو دہشت گرد کہا جا رہا ہے اس کے پیچھے بھی انھیں لوگوں کا ہاتھ ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہو گا، مجھے کسی تنظیم سے خطرہ نہیں صرف اس شخص سے خطرہ ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، میرے پیر میں سوجن ہے لیکن میں پھر بھی عدالت پیش ہو رہا ہوں کیونکہ ہم اپنی عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔عمران خان نے قوم سے چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے باہرنکلنے کی درخواست کے علاوہ پھر سے ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا۔