شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کیخلاف مبینہ کرپشن کا مقدمہ ناقابل سماعت قرار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی سپریم کورٹ نے تیس کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمہ میں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے خلاف کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔میڈیا ذ را ئع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر جمعرات کو سماعت میں عدالت نے مقدمہ غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی جس دوران اسپیشل پراسیکوٹر نیب نے کہا کہ نیب نے ریفرنس 20 ستمبر 2022 کو اینٹی کرپشن لاہور کو بھجوا دیا ہے، موجودہ کیس 50 کروڑ سے کم کرپشن کا ہے اور نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔جس پر عدالت نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد لاہور کی احتساب عدالت نے ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس بھجوا دیا اور مبینہ کرپشن کیس میں سہیل ظفر چھٹی سمیت ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں غیر موثر قرار دی جاتی ہیں۔نیب نے سہیل ظفر چٹھہ سمیت افسران کے ادوار میں بطور ڈی پی او گجرات کرپشن پر ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔