ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم،پاکستان میں برقرار

نیویارک/اسلام آ باد(پی پی آ ئی) امریکا میں شرح سود بڑھنے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔امریکی ڈبلیو ٹی آئی ساڑھے 3 ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد فی بیرل قیمت 68.60 پر آگئی ہے جبکہ برطانوی خام تیل 3 ڈالر سستا ہوجانے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 72.30 ڈالر ہوگئی ہے۔گزشتہ روز امریکی ڈبلیو ٹی آئی 3.94 ڈالر سستا ہو کر فی بیرل قیمت 71.71 ڈالر پرآیا تھا جبکہ برطانوی برینٹ 4 ڈالر کے قریب سستا ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 75.40 ڈالر ہوگئی تھی۔ دوسری جا نب پاکستان میں تیل کی قیمتیں بر قرار ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں مزید 0.25 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد امریکا میں شرح سود بڑھ کر5.25 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔