تسمانیہ: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ٹم پین نے تسمانیہ کی ٹیم کے نائب کپتان حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ٹم پین کی جگہ الیکس ڈولان کو نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان کے مضبوط امیدوار سمجھے جانے والے ٹم پین نے کار کردگی میں مسلسل زوال کے باعث مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ خراب کارکردگی کے باعث وہ 2011سے ٹیم سے باہر ہیں۔29سالہ ٹم پین نے آسٹریلیا کی جانب سے چار ٹیسٹ اور 26ون ڈے میچز کھیلے۔
Next Post
پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19میرپور خاص نے بدین کو ہرادیا
Tue May 6 , 2014
میرپور خاص: پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں میرپورخاص کی ٹیم نے بدین کو 206رنز سے ہرا دیا۔ میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں پہلی اننگ میں میرپورخاص کی ٹیم نے 265رنز بنائے شیر خان نے 61رنز کئے بدین کے آزان علی نے چار اور غلام رسول نے تین وکٹیں حاصل کیں […]
