شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ تاحکم ثانی برقرار: سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عدالتی اصلاحات کے بل کا معاملہ سپریم کورٹ کا تفصیلی حکمنامہ جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ تاحکم ثانی برقرار رکھا ہے۔ سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کے بل سے متعلق عدالتی کارروائی کا چار صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ’عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل پر عمل درآمد روکنے کا حکمنامہ تاحکم ثانی برقرار ہے۔عدالتی حکمنامے میں تمام سیاسی جماعتوں سمیت تمام فریقین کو تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کی منظوری کے وقت قومی اسمبلی اورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی بحث کا مکمل ریکارڈ بھی اگلی پیشی تک طلب کیا گیا ہے۔عدالتی حکمنامے میں پاکستان بار کونسل کی طرف سے آٹھ رکنی بنچ پر اٹھائے گئے اعتراض کا کوئی تذکرہ شامل نہیں۔واضح رہے پاکستان بار کونسل نے فل کورٹ بنچ تشکیل دینے اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی بنچ میں موجودگی پر اعتراض اٹھایا تھا۔اس مقدمے کی سماعت آٹھ مئی دن ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔