ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا دورہ انڈیا، شیری مزاری کی تنقید

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ انڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انڈیا کے مذاکرات سے انکار کے باوجود اسرائیل اور امریکہ کی خوشنودی کے لیے دوڑے دوڑے گئے ہیں۔بلاول بھٹو کے دورے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماشریں مزاری نے اپنی ٹو ئٹ میں تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیسا کہ میں نے پہلے بتایا تھا کہ امپورٹڈ وزیر خارجہ امریکہ کو اسرائیل اور انڈیا کے حوالے سے خوش کرنے کے باجوہ پلان کے ساتھ اپنی وفاداری ظاہر کرنے کے لیے گوا جانے کے لیے بے چین ہے۔انھوں نے پھر سے افغانستان کے اجلاس کو نظرانداز کیا کیونکہ وہاں کوئی فوٹو سیشن نہیں ہونا! انڈیا کی طرف سے دوطرفہ ملاقات سے انکار کے باوجود، وہ جانے کے لیے بے چین ہیں۔فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بلاول کے گوا کے دورے کی سخت مذمت کرتا ہوں، بلاول بھٹو ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کر سکتے تھے لیکن مودی کی محبت میں ان حکمرانوں کے لیے کشمیریوں پر مظالم اور مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ظلم کی کوئی اہمیت نہیں، مودی کو خوش کرنے کے لیے یہ حکمران ہر حد پار کرنے کو تیار ہیں۔