لاہور: پا کستان کر کٹ بورڑ نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بہتری کے لےے جنوبی افریقا کے سابق بیٹسمین اور مایہ نازفلڈر جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیو ںکی فیلڈنگ میں بہتری کے لیے مختصر مدت کے لیے سابق جنوبی افریقہ کے اسٹار پلیئر جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں ان سے باضا بطہ رابطہ بھی کیا ۔سابق پروٹیز کھلاڑی سے معاملات طے کرنے کا ٹاسک سابق کپتان وسیم اکرم کو سونپا گیا تھا۔ روڈز کے ساتھ معاہدے کو آئندہ چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ جونٹی روڑز اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم کیلئے فیلڈنگ کوچ کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
Next Post
ممبئی انڈینز کی ہا ر کا ذمہ دار میں ہوں : لاستھ ملنگا
Thu Apr 17 , 2014
ابو ظہبی: سری لنکن ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ٹیم کے چمپیئن کپتان لاستھ ملنگا نے آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈر سے ان کی ٹیم ممبئی انڈینز کی ہا رکا ذمہ دار خود کو قرار دیا ۔ لاستھ ملنگا کا کہنا ہے جیک کیلس کا ڈراپ ہونے والا کیچ ان کی ہار کا باعث بنا ،انھوں نے کہا کہ […]
