حیدرآباد: جماعت اسلامی ضلع حےدرآبادکے نائب امیر رضوان احمدگدی نے اپنے ایک بیان مےں کہاہے کہ انتظامیہ نے منافع خوروں کوکھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ ددوھ کی قیمت مےں بلاجوازاضافہ کرنا شہریوں کے ساتھ ظلم ہے ۔انتظامیہ دددھ کی من مانی قیمت مےں اضافے کے خلاف فوری نوٹس لے ۔انھوں نے کہاکہ دددھ کے ہول سیلر اور ڈیری فارم مالکان کی جانب سے دودھ کی قیمت مےں فی لِٹر 6 روپے کااچانک غیر معمولی اضافہ کردیاہے ۔ ہوشربااضافہ ایک ایسے وقت کیاگیاہے جس کاجوازہی نہیں بنتا ۔پیٹرول اور سی این جی بھی سابقہ قیمتوں پر ہےں ۔اس کے باوجود6 روپے کے اضافہ کرناکھلی لوٹ مار ہے اور منافع خوری کی بدترین مثال ہے ۔انھوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنڑول کمیٹیوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ددوھ کی فی لٹرقیمت مےں اضافے کرنے والے کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کرےں اور ددوھ کی فروخت سابقہ نرخوں کے یقینی بنائےں ۔
Next Post
پی سی بی کا فیلڈنگ کو چ کے لیے جونٹی روڈز سے رابطہ
Thu Apr 17 , 2014
لاہور: پا کستان کر کٹ بورڑ نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بہتری کے لےے جنوبی افریقا کے سابق بیٹسمین اور مایہ نازفلڈر جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیو ںکی فیلڈنگ میں بہتری کے لیے مختصر مدت کے لیے سابق جنوبی افریقہ کے اسٹار پلیئر جونٹی روڈز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر […]
