ٹھٹھہ میں عدالتی حکم پر زمین واگزار کرانے کے دوران پولیس پر حملہ ایس ایچ اوسمیت 3اہلکار شدید زخمی

کراچی لائنز ایریا اور قائدآباد میں فائرنگ ، 2 افراد زخمی

کراچی ماری پور روڈ پر دعا ہوٹل کے قریب پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ہلاک ،ساتھی فرار ، پولیس اہلکار زخمی

کورنگی میں ٹرسٹ کے مقام پر ایک کثیرالمقاصد ٹینس کورٹ قائم ہوگا

پنگریو واجبات سے محروم سرکاری عملہ کا احتجاج ، غیر ادا شدہ تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ

کراچی ڈیفنس سوسائٹی بخاری سگنل کے قریب ڈالا فٹ پاتھ پر چڑھنے سے باپ جاں بحق ، بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت میں توسیع، عدالت نے 11 مئی تک گرفتاری سے روک دیا

لاہور(پی پی آ ئی) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت 11 مئی تک منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس پر پٹرول بمب پھینکنے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، پرویز الٰہی کی جانب سے وکیل عاصم چیمہ سابق صدر لاہور بار نے دلائل دیئے۔بعدازاں عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت 11 مئی تک منظور کر لی اور گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے۔