پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کو چیلنج

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہو ئے کہا کہ عمران نیازیعدالت جا کرجس جس سے خطرہ ہے ثبوت دو ورنہ اپنا منہ بند کرو۔ اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ بہروپیا ہے حالات کے مطابق سکرپٹ اور حلیہ بنالیتا ہے،گرفتاری کے ڈر سے چارپائی کے نیچے اور ضمانت خارج ہونے کے ڈرسے ویل چیئر کا ڈرامہ کررہا ہے۔ چیف جسٹس کی تصویر پہ جوتے مارنے کے لئے بھی باہر نکلنے کی کال تم نے دی تھی۔مریم اورنگزیب نے کہا قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو ڈرپوک، پہلے کالی بالٹی سے منہ تو باہر نکالنے کا اعلان کرو پھر قوم کو باہر نکالنے کا اعلان کرنا۔وفاقی وزیراطلاعات نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا فارن ایجنٹ تمہارے پاؤں پہ دباؤ نہیں تمہارے دماغ پہ سازشی دباؤ ہے،تمہیں خطرہ اب صرف فارن فنڈنگ،توشہ خانہ،ٹیرین کیس سے ہے،اس لئے گولی پلستر، ڈبے، ویل چئیراورالیکشن کا بہانہ ہے۔