شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایک تاریخ پر ملک بھر میں الیکشن،اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک تاریخ پر ملک بھر میں الیکشن کے حوالے سے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔بی بی سی کے مطابق اسحاق ڈار نے جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کروایا ہے اور اس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ’حکومتی اتحادی اور اپوزیشن ملک بھر میں ایک تاریخ پر الیکشن کروانے پر متفق ہیں۔ملکی کے بہترین مفاد میں حکومت مذاکرات کا عمل بحال کرنے کو تیار ہے۔ تحریک انصاف نے ایک تارہخ کو الیکشن کروانے پر اتفاق کیا ہے۔سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’الیکشن کے معاملہ پر فریقین میں مذاکرات پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے جبکہ قومی اسمبلی اور باقی صوبائی اسمبلیاں کب تحلیل ہوں گی اس بات پر تارہخ پر اتفاق نہیں ہو سکا۔حکومتی اتحادیوں نے مذاکرات میں لچک دکھائی اور اسمبلیوں کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ حکومت انتخابات پر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔