خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی خواجہ سراؤں کو انگریزی سکھائیں اور ڈالر کمائیں، امریکی پیشکش

کراچی (پی پی آئی)امریکہ نے پاکستان میں انگریزی زبان کی ترویج اور نوجوان ٹرانسجینڈرز کو انگریزی سکھانے کے لیے پانچ لاکھ ڈالرز کی گرانٹ مختص کر دی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے مختص کی جانے والی یہ گرانٹ ایسے پروگراموں کے لیے بھی فراہم کی جائے گی جو خاص طور پر نوجوان ٹرانسجینڈرز کو انگریزی زبان سکھانے میں مدد کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ ڈالرز کی گرانٹ کا مقصد پاکستان میں نوجوانوں کی انگریزی کو بہتر کرنا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر زیادہ بہتر کردار ادا کرسکیں اور پیشہ ورانہ طور پر بھی انہیں فائدہ ہو۔رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ نے اس گرانٹ کے تین بنیادی مقاصد وضع کئے ہیں، جن میں انگریزی پڑھانے والے ان اساتذہ کی تربیت شامل ہے جو ملک کے اہم یا بڑے اداروں سے وابستہ نہیں ہیں یا پھر وہ اساتذہ جنہوں نے حال ہی میں تدریس کا عمل شروع کیا ہے۔ٹرانسجینڈز کی پروفیشنل تربیت بھی اس پروگرام کا حصہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود افغان اساتذہ، طلبہ اور نوجوان پروفیشنلز بھی اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں گے۔اس پروگرام کے تحت 13 سے 25 برس کے ٹرانسجینڈرز کے لیے، پروفیشنل ڈویلپمنٹ کورسز کے بارے میں پروپوزلز کے لیے 25 ہزار سے 75 ہزار ڈالرز تک کی گرانٹ فراہم کرنے کی درخواستیں منظور کی جائیں گی۔