شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویزالٰہی کی ڈی جی اینٹی کرپشن اور دیگر کیخلاف درخواست نمٹادی گئی

لاہور(پی پی آ ئی) لاہورہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی کے گھر پر چھاپا مارنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے فریقین کی غیرمشروط معافی پر پرویزالٰہی کی ڈی جی اینٹی کرپشن اوردیگر کے خلاف درخواست نمٹادی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ چکے ہیں، عدالت ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگرکی معافی کومنظورکرتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزار مزید کارروائی کے لیے متعلقہ فورم پررجوع کرسکتا ہے، اینٹی کرپشن کیمطابق حفاظتی ضمانت والے کیس میں گرفتاری کیلئے نہیں گئے تھے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، چوہدری پرویزالٰہی نے ڈی جی اینٹی کرپشن اوردیگرکیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔