سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی باکسر کو شکست دینے پروزیراعلیٰ سندھ کی شہیر آفریدی کو مبارکباد

کراچی،3 مئی (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی کو بھارتی باکسر کو ہرانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے سندھ اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کو شہیر آفریدی پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہیر کی یہ کامیابی سندھ اور پاکستانی عوام کے لیے باعث افتخار ہے۔مراد علی شاہ نے شہیر آفریدی کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے انعامات کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہیر آفریدی کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے مثال قائم کرتی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ شہیر آفریدی کی محنت اور کامیابی کے اعتراف میں یہ انعامات دیے جا رہے ہیں۔