متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہباز شریف جتنا نالائق اعظم پاکستان میں پہلے نہیں آیا: فرخ حبیب

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ شہبازشریف جتنا نالائق اعظم پاکستان میں پہلے نہیں آیا۔لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں سلطنت جاتی عمرہ کا آئین نافذ کر دیا جائے، پاکستان بنانا ری پبلک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول وزیر خارجہ ہیں یا وزیر سیروتفریح ہیں، بلاول بھارت جا کر پاکستان کیلئے شرمندگی کا باعث بنے، پاکستان کا فائدہ کرنے کے بجائے نقصان کیا ہے، آج دیہاڑی دارطبقہ 2 وقت کی روٹی نہیں کھا سکتا، غصے میں کئے گئے فیصلے درست نہیں ہونگے، فیصلہ کرنا ہے فیصلے بند کمروں میں ہونگے یا عوام کریں گے۔فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر مظالم کے باوجود پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، رانا ثنا وزیر داخلہ کے نام پر وزیر جنگل کا قانون بنے ہوئے ہیں، عمران خان پاکستانی قوم کی آخری امید ہیں۔