شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گروپ 20ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں، سرینگر میں پوسٹر چسپاں

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں گروپ 20 ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے دیواروں، ستوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کیے گئے پوسٹروں میں گروپ 20 ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس بات کا ادراک کریں کہ بھارت نے جان بوجھ کر متنازعہ خطے میں اجلاس رکھا ہے جسکا واحد مقصد کشمیر مخالف منصوبوں، اقدا مات کو چھپانا اور عالمی برادری کو یہ تاثر دینا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔پوسٹروں میں کہاگیا کہ گروپ 20 ملکوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کر رکا ہے لہذا انہیں سرینگر میں منعقدہ ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بجائے بھارت پر زور دیا چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دے۔پوسٹروں میں سعودی عرب اور ترکی سے خاص طورپر اپیل کی گئی کہ وہ سرینگر میں اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کریں۔پوسٹر وں کے ذریعے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ جموں وکشمیر کے بارے میں اپنی پاس کردہ قراردادوں کی پاسداری کرے اور ان پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباوڈالے۔یہ پوسٹر فیس بک اور ٹوئٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر سائٹوں پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔