خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول نے بھارت جا کر سارے ملک کی ناک کٹوا دی ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جوغیر مہذب زبان سپریم کورٹ کیخلاف استعمال کی جارہی ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پربہت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے، سپریم کورٹ نے آئین اورقانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے جھنڈی کرادی ہے، معیشت بے حال ہے بالآخر الیکشن ہی ملک کوبچانے کا واحد حل ہے۔شیخ رشید نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بیرون ملکی دورے بلاول نے ایک سال میں کیے ہیں، اتنے 75 سالہ تاریخ میں کسی پاکستانی وزیرخارجہ نے نہیں کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول نے بھارت جا کر سارے ملک کی ناک کٹوا دی ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام میں بھی اس دوریپر غم وغصہ پایا جاتا ہے، آصف زرداری جتنی کوشش کرلے بلاول کووزیراعظم بنانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔