شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرمی چیف سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات

راولپنڈی(پی پی آ ئی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کیلئے پرعزم ہیں، چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین اور پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، سی پیک کے منصوبے کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا۔دورانِ ملاقات آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم جزو ہے۔پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔آرمی چیف سید عاصم منیرسے قائم مقام افغان وزیرخارجہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کیامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ آرمی چیف نے دہشتگردی، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔آرمی چیف کی طرف سے افغان عبوری حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔