ویلنگٹن :نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز دو صفر سے جیت لی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیزکودوسر ے ٹی ٹوئنٹی میچ میں4وکٹوں سے شکست دیکرسیریزدوصفرسے جیت لی۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں پانچ وکٹ پر159 رنزاسکورکرسکی۔ دنیش رام دین نے اکتیس گیندوں پر55رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ آندریفلیچر نے40 رنزبنائے۔ ایڈم ملنے نے دووکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغازاچھا نہ رہا اور79 رنزپراس کے پانچ بیٹسمین پویلین لوٹ گئے لیکن لیوک رونچی کی برق رفتارنصف سنچری کی بدولت کیویزنے ہدف ایک اوورقبل چھ وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ رونچی نے اٹھائیس گیندوں پر51رنزکی اننگزکھیلی۔ روس ٹیلرنے 39رنزبنائے۔ جیسن ہولڈر اورسنیل نرائن نے دودووکٹیں حاصل کیں۔

Next Post

پی ٹی سی ایل کا ایووٹیب ڈیوائس کے ساتھ 10ماہ مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان

Wed Jan 15 , 2014
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) نے ہر نئی ایوو ٹیب ڈیوائس کے سا تھ دس ماہ کیلئے مفت انٹرنیٹ دینے کا اعلان کیا ۔ پی ٹی سی ایل ایوو ٹیب کو اینڈرائیڈ4.0.1 آپریٹنگ سسٹم و ڈوئیل کور 1.2گیگا ہاٹس پروسیسر اور 1GB ریم کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے جس کے […]