پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت کی جانب سے وزیرخارجہ کے خیالات کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا غیرذمہ دارانہ قرار

اسلام آ باد /سری نگر(پی پی آ ئی) ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے خیالات کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔وزیرخارجہ کی بھارت کو مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس بلانے پر مبینہ دھمکی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ وزارت خارجہ مقبوضہ کشمیرجی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ اجلاس پر پاکستانی موقف واضح کرچکی ہے۔
ممتاززہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ دورہ بھارت میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نیکئی مواقع پر یواین قراردادوں کے مطابق مسلۂ کشمیرکے حل پرزوردیا۔ بلاول بھٹو کے خیالات کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے، یہ تنازعات کو عالمی قراردادوں کے مطابق بات چیت سے حل کے مؤقف سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ ریاستوں کیدرمیان حساس معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت صحافتی اصولوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔