شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک بارپھر پوسٹرچسپاں

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں گروپ 20 کے رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں وکشمیر میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانے والے فورم کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔کشمیر میڈیا کے مطا بق کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم کو بے نقاب کیاگیا ہے۔پوسٹروں میں علاقے میں بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے جاری جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعداد و شمار دیے گئے ہیں۔ان میں گروپ20 کے رکن ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں فورم کے اجلاس کے انعقاد کے پیچھے مودی حکومت کے مذموم مقاصد کو سمجھیں جو اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور 05 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو جائز قرار دینے کے لئے ایسا کررہی ہے۔ پوسٹروں میں رکن ممالک پر زوردیاگیا ہے کہ وہ اس بات کا نوٹس لیں کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار کررہا ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دے رکھی ہے۔پوسٹروں میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ سات دہائیاں پہلے کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل کرے اور بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔پوسٹرفیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پوسٹ کئے گئے ہیں۔