پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: چین

اسلام آ باد /سری نگر(پی پی آ ئی) چین نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے اورکسی بھی یکطرفہ کارروائی سے گریز کرنا چاہیے۔چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایک اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔دونوں فریقوں نے اسلام آباد میں پاکستان چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت اور تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔چین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق مناسب اور پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ بیان کے مطابق فریقین نے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کی جو پہلے سے غیر مستحکم صورتحال کو مزید پیچیدہ بناتا ہو۔ہمسائیگی میں چین کی سفارت کاری میں پاکستان کے خصوصی مقام کی تصدیق کرتے ہوئے چین نے پاکستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ اس کے اتحاد، استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔