پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے پرپی سی بی کی نئی حکمت عملی

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈنے ایشیا کپ نہ ہونے پر پلان بی پر غور کرنا شروع کر دیا۔ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کو مصروف کس طرح رکھا جائے پی سی بی نے سوچ و بچار شروع کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پی سی بی مختلف ٹیموں کی مصروفیت کو مد نظر رکھ کر پلان ترتیب دے رہا ہے،کرکٹ بورڈ کا تین ملکی سیریز ہوم گراؤنڈ پر کرانے کا ارادہ ہے جس کے لیے مختلف بورڈ سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔کچھ ٹیمیں بھارتی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پاکستان میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہیں،ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے۔پاکستان ایونٹ کا میزبان ہے اور وہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کرانے کا خواہشمند ہے،بھارتی ٹیم کی عدم دستیابی پر پی سی بی ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کر چکا ہے۔