سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی اے سی میں ججوں کو دھمکی عدلیہ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ججوں کی انکوائری اور ججوں کو تختہ دار پر لٹکانے کی دھمکی عدلیہ سے کھلی جنگ کے مترادف ہے۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدلیہ کب تک صبروتحمل کا مظاہرہ کرے گی بالآخرآئین کو نافذالعمل کرنا پڑے گا، نہ یہ ریکارڈ جمع کرائیں گے، نہ پیسے دیں گے نہ الیکشن کرائیں گے، عدلیہ کو آئینی فیصلے پرمجبور کرائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ جو وزیراعظم برطانیہ کی تاج پوشی میں مصروف ہو اسے آٹے کے قحط کی کیا فکر، حکومت عوام میں نفرت کا نشان بن چکی ہے، 13 پارٹیوں نے 13 مہینوں میں غریب پر 170 ارب روپے کے ٹیکس لگائے، 50 فیصد مہنگائی کی اورآئی ایم ایف سے بھی کچھ نہیں ملا۔انہوں نے کہا 17 مئی کے آئی ایم ایف کے ایجنڈے میں پاکستان کو جھنڈی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اور امپورٹ کم ہو رہی ہے، کاروبار تباہ ہے، وزرا غیر ملکی دوروں پر ہیں، آئین کی گولڈن جوبلی منانے والوں کے سامنے آئین ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، خود تو یہ عوام میں تنہا ہوئے ہی ہیں پاکستان کو بھی دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمانی ریکارڈ بھی عدالت میں جمع نہیں کرائیں گے بلکہ سازش کے تحت حالات خراب کرائیں گے تاکہ گھر جانے میں آسانی ہو۔