بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کا سراغ لگانے کیلئے جے آئی ٹیز تشکیل دینے کا حکم

کرا چی(پی پی آ ئی) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں لاپتہ افراد کے بازیابی کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمیں (جے آئی ٹیز) تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق شہری سلطان محمود سمیت دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی کے سنجیدہ اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے 30 مئی کو رپورٹ طلب کرلی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ اوز محکمہ داخلہ سندھ سے رابطہ کرکے لاپتہ افراد کے بازیابی کیلئے جے آئی ٹیز تشکیل دینے کا بندوبست کریں۔