ٹور آ ف آسٹریلیا : میزبان ملک کے کیڈل ایونز نے تیسرا مرحلہ جیت لیا

لاہور: آسٹریلیا کے کیڈل ایونز نے ٹور ڈاﺅن انڈر سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا ۔ آسٹریلیا کے مضافات میں ہونے والی ریس کا تیسرا مرحہ 145کلو میٹر طویل تھا ۔ میزبا ن رائیڈر ایونز نے ابتدا ءسے ہی حریفوں پر اپنی برتری قائم رکھی اور مقررہ فاصلہ 3گھنٹے 34منٹ ، 5سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا ۔ ایونز کے ہم وطن نیتھن ہاس 15سیکنڈز کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔ ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکلسٹس 148.5کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے ۔

Next Post

بھارتی ہاکی ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی

Fri Jan 24 , 2014
لاہور: بھارتی ہاکی فیڈریشن (بی ایچ ایف) نے مارچ میں پاکستان کے دورے کی حامی بھر لی۔ تین میچوں کی پاک بھارت سیریز مارچ میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے جمعہ کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا پترا سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے گفتگو کے بعد […]