بھارتی ہاکی ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور: بھارتی ہاکی فیڈریشن (بی ایچ ایف) نے مارچ میں پاکستان کے دورے کی حامی بھر لی۔ تین میچوں کی پاک بھارت سیریز مارچ میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے جمعہ کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندرا پترا سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے گفتگو کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس بات کی حامی بھری ہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم حکومت کی اجازت کے بعد مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تین میچوں کی پاک بھارت سیریز مارچ میں ہوگی۔ سیریز کے تمام میچ ایک ہی شہر میں ہوں گے تاہم تاریخ اور وقت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Next Post

غیرملکی کوچز نے ٹیم کو بلندی پر لے جانے میں بھرپور محنت کی: ذکاءاشرف

Fri Jan 24 , 2014
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف کا کہنا ہے کہ کوچ ڈیو واٹمور نے پاکستان کرکٹ کے لیئے بہترین کام کیا۔ جب کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کے لیئے بھارتی بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی چیئرمین ذکاءاشرف نے غیر ملکی کوچ ڈیوواٹمور اور فیلڈنگ کوچ جولین فاونٹین سے […]