سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنان کو جلاو گھیراوکی ترغیب دیتے رہے:مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنوں کو جلاوگھیراو کی ترغیب دیتے رہے،۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کے ردعمل پر بیان دیتے ہوئے وفاقی اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر جو ردعمل آیا وہ سب نے دیکھا،پورے ملک نے دیکھا۔ پی ٹی آئی کے کارکان عوامی اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں جو کل ہوا وہ ہم نے نہیں کیا۔ کل کیوں نہیں بولے تھے کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں، کوئی سیاسی جماعت اس طرح کا ردعمل نہیں دیتی۔ مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا ہے کہ تحریک انصاف نے کل جو کیا وہ عوامی ردعمل تھا یا منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیب عمران خان کے خلاف تحقیقات کر رہی تھی، وہ نیب کو مطلوب تھے مگر عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں پیش نہیں ہو رہے تھے اس لئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکان کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب دیتے رہے۔