پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت نے پنجاب میں فوج اور عوام کو آمنے سامنے لانے کی سازش کی ہے: فواد چوہدری

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے پنجاب میں فوج اور عوام کو آمنے سامنے لانے کی سازش کی ہے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لڑائی سیاسی جماعتوں کے درمیان ہے جبکہ پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے سامنے لانے کے لیے کھڑا کر دیا ہے۔ تحریک انصاف مڈل کلاس کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جبکہ فوج مڈل کلاس کا سب سے مضبوط ادارہ ہے۔انہوں نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی فوج کو اس سازش کا حصہ نہ بننے دیں۔فواد چوہدری نے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرنیٹ معطل کیا گیا جس کے بعد لیڈرشپ کا رابطہ کارکنان سے منقطع ہو گیا۔ لوگ نکلے ہیں اور آئندہ بھی نکلیں گے مگر یہ احتجاج پرامن رہے۔