پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور تھوڑ پھوڑ کے واقعات پر عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے: احسن اقبال

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور تھوڑ پھوڑ کے واقعات پر عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے، گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنوں نے سکولوں کو بھی جلایا، سکولوں کو جلانا دہشت گردی ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے سرکاری املاک اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نیب نے عمران خان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا، یہ کوئی معمولی کیس نہیں، 60 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا کیس ہے۔عمران خان نے 160 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے، ان کی گرفتاری کے بعد ملک میں افراتفری پھیلائی گئی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا،اب وہ اپنی بے گناہی عدالتوں میں ثابت کریں۔لیگی رہنما نے کہا کہ ہماری حکومت دہرے معیار پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی، عمران خان کیخلاف کوئی سازش نہیں کی گئی، انہیں اتحادیوں نے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا۔ عمران خان کا دور بدترین انتقامی دور تھا، انہوں نے اپنے دور میں سیاسی مخالفین کو اپنے انتقام کا نشانہ بنایا، نوازشریف اور شہبازشریف سمیت مسلم لیگ ن کی تمام قیادت کو گرفتار کیا گیا۔