سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میں 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا: عمران خان کا نیب عدالت میں بیان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 24 گھنٹے سے واش روم نہیں گیا، ’ڈرہے کہ میرے ساتھ مقصود چپڑاسی والا کام نہ ہو، یہ انجکشن لگاتے ہیں، بندہ آہستہ آہستہ مر جاتا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق سابق وزیراعظم کو القادر یونیورسٹی کیس میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور نیب نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔پولیس لائنز میں ہونے والی سماعت کے دوران عمران خان نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ مجھے گرفتاری کے بعد نیب آفس پہنچنے پر وارنٹ دکھائے گئے، کونسا ریکارڈ نیب کو چاہیے جو میں نہیں مان رہا، نیب کہہ رہا ہیں کہ ہم نے ریکارڈ اکٹھا کرنا ہے، جو بھی پیسے آئے تھے کابینہ کی منظوری سے آئے تھے، اس میں ہمارے پاس دو آپشن ہوتے ہیں یا تو ہم مان جائیں تو پیسہ آجائے گا، دوسرا ہمیں قانونی چارہ جوئی کرنا ہوتی ہے تو ہم ہرکیس ہارجاتے ہیں، ہم قانونی چارہ جوئی پر آج تک 100 ملین روپے لگا چکے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے حراست میں لیا گیا اور شیشے توڑے گئے،۔عدالت میں موجود وکلا نے باہر آ کر میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ ان کے معالج ڈاکٹر فیصل کو بلایا جائے۔