سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کو ایک فاسشٹ جھتے کا سامنا ہے: خرم دستگیر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک فاسشٹ جھتے کا سامنا ہے، تحریک انتشار میں تشدد ہے جلاو گھیراؤ ہے فساد ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کو ایک فاسشٹ جھتے کا سامنا ہے، گزشتہ روز ملک بھرمیں قانون کی خلاف ورزی کی گئی، فاشسٹ جتھے نے وہ طوفان برپا کیا جو بھارت نہیں کرسکا، انہی لوگوں نے پہلے پارلیمنٹ کے جنگلے توڑے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی فاشسٹ جتھے نے اسلام آباد پولیس کو زخمی کیا، اور درجنوں پولیس اہلکاروں کو ایک بار پھر اس جتھے نے زخمی کیا، کل پشاور میں اسی جتھے نے ایدھی کی گاڑی جلا دی، اور لاہور میں آرمی ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور جی ایچ کیو پر حملے آور ہو گئے۔
خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیرکاسودا کیا، اور ملک میں تقسیم کی کوشش کی، ان کی تحریک انتشار ہے جس کے پیچھے ایک تاریخ ہے، تحریک انتشار میں تشدد ہے جلاو گھیراؤ ہے فساد ہے، یہ طریقہ کار فساد ہے یہ آئین کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔